ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ:ریت سے لوڈ کھڑی لاریوں کا تحصیلدار نے پرمٹ چک کیا

منڈگوڈ:ریت سے لوڈ کھڑی لاریوں کا تحصیلدار نے پرمٹ چک کیا

Thu, 05 Oct 2017 20:48:07    S.O. News Service

منڈگوڈ:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریت کا لوڈ لے کر کھڑی ہوئی لاریوں کا پرمٹ چک کرتےہوئے تحصیلدار نے لاری ڈرائیوروں کو تاکید کرکے روانہ کئے جانے کا واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا ہے۔

ہبلی ۔ سرسی روڈ پر واقع سرکٹ ہاؤس کے پاس کھڑی ہوئی لاریوں کا تحصیلدار نے ڈرائیوروں سے ریت سپلائی کا پرمٹ دکھانے کہا۔ ڈرائیوروں نے جیسے ہی اپنا پرمٹ دکھایا تو تحصیلدار گرم ہوکر کہا مزید 10-15منٹ یہاں کھڑے رہے تو کارروائی کئے جانےکا انتباہ دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں کھڑی ہوئی لاریوں میں سے کچھ لاریوں کے آن لوڈ پرمٹ کی مدت ختم ہوچکی تھی کچھ کی مدت ختم ہونے کچھ ہی گھنٹے باقی تھے۔ ریت لوڈ لائی لاریاں دوسرے تعلقہ جات کی بتائی جارہی ہیں، مقامی لوگوں کو یہ لاریاں کم قیمت پر ریت سپلائی کرنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ لیکن افسران کا کہنا ہے کہ مدت ختم ہونےکے بعد لاریاں کھڑی نہیں کی جاسکتی ہیں۔


Share: